سعودی حکومت کو کورونا کیخلاف بہترین اقدامات کے ثمرات ملنے لگے

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی حکومت کو کورونا کے خلاف بہترین کاوشوں اور اقدامات کے ثمرات ملنے لگے ہیں۔مملکت میں کورونا کےیومیہ کیسز کی تعداد کم ترین سطح پرموجود ہے۔گزشتہ روز بھی وبا کے صرف 50 مریض رپورٹ ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب میں گزشتہ چند دنوں سے یومیہ کیسز 100 سے کم ہی رپورٹ ہورہے ہیں۔ محکمہ صحت کا اپنےاعدادوشمار میں کہنا ہےکہ گزشتہ روز 5 مریضوں کی اموات بھی ہوئی ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کووڈ 19 سے اب تک متاثر ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار 035 ہوگئی جبکہ مجموعی طور پر اموات 8709 ریکارڈ کی گئیں۔ گزشتہ روز 53 مریضوں نے وبا کو شکست بھی دی۔مملکت میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 36 ہزار 79 ہوگئی ہے۔سعودی شہر البھا اور دارالحکومت ریاض میں سب سے زیادہ نئے کیسز منظر عام پر آئے۔ سعودی عرب میں فعال کیسز میں سے 227 کی حالت تشویش ناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں