ایف بی آرکاریکارڈ ریکوری پرقوم کووزیراعظم کی مبارک باد

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر کی ریکارڈ ریکوری پر قوم کو مبارکباد دی ، ایف بی آر نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 1395 ارب کی ریکارڈوصولیاں کیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ایف بی آر کی جانب سے مالی سال 22-2021 کی پہلی سہ ماہی کےدوران 1,211 ارب کےطے شدہ ہدف کی بجائے کامیابی سے 1,395 ارب روپے جمع کرنے پر میں قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ پچھلے سال کی آمدن کےمقابلے میں38 فیصد زیادہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں