ضلع کیماڑی میں گٹکاماواملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن،ملزم رکشہ سمیت گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی ضلع کیماڑی کی ہدایت پر تھانہ ڈاکس پولیس کی گٹکا و ماوا سیلر ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن بدستور جاری ہے-امروز مورخہ 19.10.2021 کو دوران گشت علاقہ تھانہ ہذابمقام وزیر منشن اسلامی کانٹا ہرایک مشکوک رکشہ کو روکا جس میں ایک شخص گرفتار اور اس کا ایک ساتھی فرار ہو گیا رکشہ کو چیک کیا تو اس کے اندرسےمضر صحت گٹکا ماوا برآمد ہوا
ملزمان کے ناموں کی شناخت 1محمد حبیب ولد محمد سراج(گرفتار شدہ)،2راجو ولد بابل (عدم گرفتار ) ہوگیا-واضح رہے کہ گرفتار ملزم اور عدم گرفتارملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 811/2021بجرم دفعہ.A (i) 8 گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کےانکے کے قبضہ سے150 پیکٹ گٹکا۔ ماوا مضر صحت وزنی 04 کلو برآمد ہوااور ملزمان بالا کے زیر استعمال رکشہ نمبریD-21 05562کو زیر دفعہ 550 ض ف میں قبضہ پولیس لیا-گرفتار شدہ ملزم کومزید تفتیش کیلئے شعبہ تفتیش کے حوالے کیا گیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں