پروفیسر حسن ظفر ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیرمقرر، الطاف حسین کی توثیق

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایم کیو ایم لندن کی طرف سے کراچی اور پاکستان کے معاملات سنبھالے کے لئے پروفیسر حسن ظفر کو رابطہ کمیٹی کا ڈپٹی کنونئیر مقرر کر دیا گیا ہے- یہ فیصلہ ایم کیو ایم لندن کی رابطہ کمیٹی نے ایک اجلاس میں کیا- جس کی ایم کیو ایم کے بانی اور قائد الطاف حسین نے بھی توثیق کر دی ہے- واضح رہے کہ حسن ظفر ابھی کچھ عرصہ قبل ہی متعدد مقدمات میں ضمانت سے باہر آئے ہیں، ان کے خلاف الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری اور دیگر جرائم کے الزامات ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں