وزیراعلی سندھ کی پریس کانفرنس پرخرم شیرزمان کا رد عمل

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان کا وزیر اعلیٰ سندھ کی پریس کانفرنس پر ردعمل-وزیر اعلیٰ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے افسران کو اپنے دامن سے باندھے رکھنا چاہتے ہیں-آئین کے مطابق صوبائی حکومت مشاورت کی حقدار ہے مداخلت کی نہیں-افسران کی تعیناتی تبادلے کرنے کا آئینی حق وفاق کے پاس ہے-وفاق اپنے افسران کو جس صوبے میں چاہے تعینات کرسکتا ہے-مراد علی شاہ کی نئے افسران پر مخالفت واضح ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے-وزیر اعلیٰ کو اپنی کرپشن کی داستان منظر عام پر آجانے کا خوف ہے-جانتے ہیں کرپشن کمیشن سندھ حکومت کی کمزوری ہے-کٹھ پتلی افسران کے ذریعے غیر قانونی سرگرمیاں سندھ کی روایت بن گئی ہے-وزیر اعلیٰ اپنے من پسند فیصلے وفاق پر مسلط کرنے کی کوشش نہ کریں-سندھ کابینہ صرف بیڈ گورننس کو فروغ دینا چاہتی ہے-ہمین یقین ہے نئے افسران غیر سیاسی اور ادروں کو فعال کریں گے-وفاقی حکومت نے افسران کے تبادلوں کا فیصلہ سندھ کے عوام کے مفاد میں کیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں