موہٹاپیلس میں میڈیکل کالج بنانے کا سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)قصر فاطمہ(موہٹا پیلیس) میں میڈیکل کالج بنانے کے سندھ ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی-فریقین پہلے فاطمہ جناح کی جائیداد سے متعلق سنگل بینچ سے دائر دعوے کا فیصلہ کرائیں-ایڈووکیٹ جنرل سندھ سپریم کورٹ میں مصروف ہیں دلائل کے لئے مہلت دی جائے-ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو سننے کے بعد اپیلوں پر فیصلہ کیا جائے گا-پہلے اصل اور بنیادی مقدمے کے فیصلے کا انتظار کرنا ہوگا-اصل مقدمے کا حتمی فیصلہ ہوجائے تو فریقین اپیلیں دائر کرسکتے ہیں-قصر فاطمہ کے قریب رہائش پذیر افراد مقدمے میں فریق نہیں تھے-قصر فاطمہ کے قریب رہائش پذیر مکینوں کا اپیل کا حق نہیں ہے-موہٹا پیلیس گیلری ٹرسٹ بھی رجسٹرڈ نہیں ہے-موہٹہ پیلس گیلری ٹرسٹ کے ٹرسٹی عدالت کے فیصلے کا احترام نہیں کرتے۔عدالت کے فیصلے کے باوجود ٹرسٹی کی جانب سے اشتہار شائع کرایا گیا اور قصر فاطمہ کے بجائے موہٹہ پیلس کا نام استعمال کیا-ٹرسٹ کی حیثیت شام کے کلب کی سی ہے، یہ پیپلزپارٹی کا کلچرل ونگ ہے۔شیریں جناح کے لاکرز توڑ کر سامان نکالا گیا، گاڑیاں بیچ دی گئیں-عدالت نے اپیلوں کی مزید سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کردی گئی-آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ دلائل دیں گے-عدالت نے آفیشل اسائنی کو قصر فاطمہ کا چارج لینے سے روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کردی-

اپنا تبصرہ بھیجیں