شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے سال کا بڑا اعزاز

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ان کے چاہنے والوں نے عرب ممالک میں سال2021 کا سب سے قد آور رہنما قرار دے دیا۔اس حوالے سے روس کے معروف نیوز چینل “آر ٹی عربک” نے ایک خصوصی سروے کا اہتمام کیا، جس میں صارفین سے پوچھا گیا تھا کہ اُن کی نظر میں 2021 میں سب سے قد آور عرب رہنما کون ہے؟ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق مذکورہ سروے کا آغاز16دسمبر2021 سے کیا گیا تھا اور9 جنوری2022 کی نصف شب تک یہ سلسلہ جاری رہاجس میں لوگوں نےووٹ کاحق استعمال کیا۔سروے میں53 لاکھ 20 ہزار927 افراد نےحصہ لیا،ان میں سے19 لاکھ47 ہزار 362 نےسعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کے حق میں ووٹ دیا جوکل رائے دہندگان کا 36.7 فیصد ہے۔نتائج کے مطابق اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ الثانی کو13لاکھ87 ہزار643 ووٹ ملے وہ تیسرے نمبر پر رہے، انہوں نے مجموعی طور پر26.1 فیصد ووٹ حاصل کیے۔عراق کے مذہبی پیشوا مقتدی الصدر کو 88 ہزار69 ووٹ ملے جن کے ساتھ وہ چوتھے نمبر پر رہے، مراکش کے شاہ محمد السادس پانچویں، الجزائر کے عبدالمجید تبون چھٹے، حزب اللہ کے حسن نصر اللہ ساتویں، مصر کے عبدالفتاح السیسی آٹھویں، شام کے بشار الاسد نویں اور سوڈان کے عبدالفتاح البرھان دسویں نمبر پر آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں