گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پانچ ہزارکروناکے نئے کیسزرپورٹ،سعودی وزارت صحت

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی عرب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 ہزار505 کورونا کےنئےکیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔سعودی وزارت صحت نے مملکت میں وبا کی تازہ صورت حال کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کردیے۔ 24 گھنٹوں کے دوران 5505 نئے کووڈ19 کیسز کے علاوہ 2 مریض جاں بحق بھی ہوئے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ نئے کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مملکت میں وبا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 20 ہزار 935 ہوگئی۔‘سعودی عرب میں اب تک کورونا سے 8 ہزار 908 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں’۔سعودی وزارت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 4 ہزار 349 مریضوں نے کورونا کو شکست دی جس کے بعد کووڈ19 سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 5 لاکھ 69 ہزار 296 ریکارڈ کی گئی۔مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 388 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں