گرجا گھر کی زمین پر قبضے کا ملزم گرفتار، اہم انکشافات

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) محکمہ اینٹی کرپشن کے اہلکاروں نے گرجا گھر کی زمین جعل سازی سے ہتھیانے اور جعلی کاغذآت کی تیاری کے الزام میں ایک پٹواری سمیت دوملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کے اہلکاروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گرجا گھر کی زمین پر قبضے کے الزام میں اسٹامپ فروش وحید احمد کو لاہور سے گرفتار کیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گرجا گھر کی زمین کے کاغذات پر ظفراقبال کی جگہ ملزم وحید نے انگوٹھے لگائے، قانون کو چکما دینے کیلئے ظفر اقبال نے ہبہ نامے پر وحید احمد کے انگوٹھے لگوائے۔ظفر اقبال کے حق میں جعلی ہبہ نامہ تیار کرنے میں وحید احمد ملوث تھا جبکہ دیگر جعلی کاغذات کی تیاری میں وحید احمد کے ملوث ہونے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔فاطمہ جناح روڈ کراچی میں واقع2.42ایکڑ زمین لاہور ڈائسن چرچ کی ملکیت ہے، ملزم ظفر اقبال، وحید احمد نے جعل سازی سے بشپ آف لاہور سے ہبہ نامہ بنوایا اور اسی کی مدد سے ظفر اقبال نے زمین اپنے نام پر منتقل کروائی۔اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ سال2019میں ظفراقبال نے زمین کا لیز ایگریمنٹ افضل قائم خانی کے ساتھ کیا، ملزمان کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں