یوم پاکستان،پریڈ میں لڑاکاطیارے جے 10 سی کی گھن گرج سے فضاگونج اٹھی

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)یوم پاکستان کی پریڈ میں پہلی مرتبہ جدید ترین لڑاکاطیارے جے10 سی کی گھن گرج سے فضا گونج اٹھی اور ائیرچیف مارشل ظہیراحمد کی سربراہی میں منفرد انداز میں صدر مملکت کو سلامی دی۔تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان پریڈ میں فضا جنگی طیاروں کی گھن گرج اور نعرہ تکبیر کے نعروں سے گونج اٹھی، جدید لڑاکا طیارے جے ٹین سی پہلی بار پریڈ میں جلوہ گر ہوئے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر سدھو نے ایف 16 طیارے کے ذریعے صدر مملکت کو سلامی پیش کی، جن کے ہمراہ جے 10 سی طیارے موجود تھے، جے ٹین سی نے ایف سکسٹین طیاروں کے ساتھ خوبصورت انداز میں صدر کوسلامی پیش کی۔فلائی پاسٹ میں پاک بحریہ کے جہازوں سمیت جنگی جہازوں جے ایف سیون ٹین تھنڈر، جےایف سکسٹین، میراج طیارے، ضرار طیارے،ایف سیون پی جی ،ایف سیون پی ، قراقرم ایگل تھری طیاروں نے بھی حصہ لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں