اتحادیوں کے ساتھ عدم اعتماد کی تحریک جیتیں گے،وزیراعظم

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ عدم اعتماد کی تحریک جیتیں گے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انہیں صدارتی ریفرنس سے متعلق سماعت پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے کیس کی پیروی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم عدم اعتماد کی تحریک میں جیت رہے ہیں، اتحادی میرے ساتھ ہی رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ انشا اللہ ہارس ٹریڈنگ کو ختم کرکے چھوڑیں گے، کرپشن قبول کرلی تو معاشرہ تباہ ہوجائے گا، معاملہ حق اور باطل کا ہی نہیں آنے والی نسلوں کا بھی ہے۔عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کے نمبرز پورے نہیں ہوں گے، تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی آخری دم تک مافیا کا مقابلہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں