تحریک عدم اعتماد پرکس کا ساتھ دیاجائے،جہانگیرترین گروپ کا حتمی فیصلہ

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)تحریک عدم اعتماد پرکس کا ساتھ دیاجائے؟جہانگیر ترین گروپ کا کل حتمی فیصلہ کرنے کا امکان ہے۔موجودہ سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر ترین گروپ کے رہنماؤں نے بیرون ملک موجود جہانگیر ترین سے رابطہ کیا اور سیاسی صورتحال پر جہانگیر ترین کو آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق رابطے کے بعد جہانگیر ترین گروپ نے مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع ترین گروپ کا کہنا ہے اجلاس آج یا کل بلایا جائے گا، جہانگیر ترین کی گروپ کے تمام ارکان کو متحد اور آپس میں رابطہ مضبوط رکھنے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل عون چوہدری نے جہانگیر ترین کو حکومتی شخصیات سے رابطوں اور ملاقاتوں سے آگاہ کیا تھا، جس پر جہانگیر ترین نے ہدایت کی کہ گروپ متحد رہے اور مشاورت سے فیصلے کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں