عمران خان نے آج بھٹوزندہ ہے کا سرپرائزدیا،بلاول بھٹو

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)عمران خان نے ’آج بھی بھٹو زندہ ہے‘ کا سرپرائز دیا-وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اپنی تقریر میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا حوالہ بھی دیا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اپنی تقریر میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا حوالہ بھی دیا تھا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اسلام آباد جلسے میں ’آج بھی بھٹو زندہ ہے‘ کا سرپرائز دیا۔وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد جلسے میں سرپزائز دینے کا اعلان کیا تھا، گزشتہ روز انہوں نے کوئی سرپرائز تو نہیں دیا البتہ یہ ضرور بتایا کہ باہر کے پیسے سے ان کی حکومت کو گرانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور لکھ کر دھمکی دی گئی-

اپنا تبصرہ بھیجیں