عوام نےغداروں کومسترد کردیا،کےپی بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعظم عمران خان نےخیبر پختوںخواہ بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا عوام نےغداروں کومسترد کردیا،جوغیرملکی آقاؤں کے ہاتھوں بک گئے ہیں۔تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بلدیاتی الیکشن کےدوسرے مرحلےپرمحمودخان اورپی ٹی آئی کومبارکباددیتاہوں، عوام نےغداروں کومسترد کردیا، جوغیر ملکی آقاؤں کےہاتھوں بک گئے،یہ ان غداروں کیلئےابتدائی انتباہ ہےکہ انتخابی حلقوں میں کیا چیزمنتظر ہے۔یاد رہے خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف نے پوری اپوزیشن کو پچھاڑدیا ہے ، تحصیل چیئرمین کی 15 نشستوں اور اٹھارہ تحصیل کونسلزکی نشستوں کے ساتھ پی ٹی آئی آگے ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غیرحتمی نتائج کے تحت جے یوآئی چیئرمین کی 5 نشستوں ، ن لیگ،اے این پی تحصیل چیئرمین کی 2،2 نشستوں جبکہ قومی وطن پارٹی اور جماعت اسلامی ایک ایک نشست پر کامیاب ہوئی۔سوات کی میئر شپ بھی تحریک انصاف کے نام رہی تاہم جے یو آئی (ف) 7تحصیل کونسلز میں کامیاب ہو گئی۔مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی 2، 2 تحصیل کونسلز جبکہ پیپلز پارٹی ایک تحصیل کونسل میں کامیابی حاصل کرسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں