ملک بھر میں کرونا وائرس کی کیسز میں بتدریج کمی ہورہی ہے

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی ہورہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ شدہ کیسز کی شرح 0.66 فیصد پر پہنچ گئی۔تفصیلات کےمطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہےکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کروناوائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 361 ہوگئی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 155 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 25 ہزار 775 ہوگئی۔ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 86 ہزار 252 ہوچکی ہے۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 22 ہزار 994 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 76 لاکھ 7 ہزار 487 کووڈ 19 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.66 فیصد ہوگئی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 321 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں