وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد،میڈیاپرچلنے والی خبروں کی سختی سے تردید

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد پر رولنگ کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی سے متعلق میڈیا ہر چلنے والی خبروں کی سختی سےتردید۔میڈیا چینلزپراجلاس کی صدارت نہ کرنے کے حوالے سے چلائی جانے والی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع ہونے کی وجہ سے اجلاس کی صدارت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر کی طرف سے دی جانے والی رولنگ سے اسپیکرقومی اسمبلی متفق تھےجس پراسپیکر قومی اسمبلی کےدستخط موجود ہیں۔رولنگ کےحوالےسےکیس عدالت عظمی میں زیر سماعت ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی اس سلسلے میں اپنے وکلاء کے زریعے اپنا موقف عدالت میں پیش کریں گے۔اس معاملہ پر اسپیکر سے منسوب کر کے من گھڑت اور بے بنیاد خبریں چلانے سے اجتناب کیا جائے-

اپنا تبصرہ بھیجیں