عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑیوں کو حادثہ

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عدالت میں پیشی کےلیے اسلام آباد کی طرف روانہ ہیں۔ ان کے قافلے میں شامل 3 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ کلرکہار کے قریب پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کررہے ہیں۔ حادثہ جیمر والی گاڑی کو پیش آیا۔ علاوہ ازیں اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کو جزوی طور پر سیل کردیا گیا۔ صرف عمران خان کی گاڑی اور سیکیورٹی کو آگے جانے کی اجازت ہوگی۔ پولیس نے موٹروے پر شیلنگ بھی کی ہے۔ پی ٹی آئی کارکنوں کو اسلام آباد آنے سے روکنے کے لیے شیلنگ کی جارہی ہے۔