اینٹٰی کرپشن پنجاب نے جنرل منیجر اور اسسٹنٹ منیجر نیسپاک کو گرفتار کرلیا

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے جنرل منیجر نیسپاک سہیل مجیداوراسسٹنٹ منیجر وسیل احمد گرفتارکر لیا- اورینج لائن ٹرین کے پلرزنمبر 358اور 359معیار کے مطابق تعمیر نہ کرنے کا الزام درست ثابت ہوا- وزیرا علیٰ پنجاب نے غیر معیاری کام کی شکایت پر انکوائری کا حکم دیا تھا – اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیکنیکل ٹیم نے انکوائری میں اورینج لائن ٹرین کے دو پلرز کی تعمیر کو غیر معیاری قراردیا- ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب بریگیڈئر (ر)مظفر علی رانجھا نے اس ضمن میں بتایا کہ نیسپاک کے گرفتار افسران ملک کیلئے بدنامی کا سبب بنے ،غفلت برداشت نہیں کی جاسکتی – نیسپاک کے انجینئرز کو خود جاکر سمجھایا تھا کہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ داران سزا سے بچ نہیں سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں