عالمی سرمایہ کاری سے ملکی معیشیت کو فائدہ ہوگا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) عالمی ریٹنگ ایجنسی کے حالیہ سروے کے مطابق موجودہ حکومت کی جانب سے مالیاتی خسارے میں کمی اور ملک میں بڑھتی مہنگائی کولاگام ڈالنے کے باعث ملکی معیشیت میں بہتری دیکھی جا رہی ہے،اسی لئے پاکستان کی ریٹنگ اوٹ لک بی 3 پر مستحکم ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موڈیز رپورٹ کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت ہونے والے سرمایہ کاری ملک میں انفرا اسٹرکچر کی بہتری،مقامی اورعالمی سرمایہ کاری میں اضافے کا سبب بنے گا جس سے ملکی معیشیت کو فائدہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق موڈیزکی جانب سے اس بات کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے قرضوں میں مسلسل اضافہ،سیاسی عدم استحکام اور انفراسٹرکچر کی خراب صورتحال ملکی معیشیت کے لئے کسی خطر ے سے کم نہیں اس لئے حکومت کو ان شعبوں پربھی خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ اس ریٹینگ برقرار رہے اور ملکی معیشیت ترقی کرسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں