گزشتہ 5 سال کے دوران جنسی تشدد اور ہراسانی میں تشویشناک حد تک اضافہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان میں بچوں پر جنسی تشدد اور ہراساں کرنے کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا، گزشتہ 5 سال کے دوران 16 ہزار سے زائد بچوں کو جنسی تشدد اور ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ سندھ ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ نے 5 سال کے اعداد و شمار جاری کردیے، رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے صرف 6 ماہ میں 2 ہزار 127 بچے جنسی تشدد کا شکار ہوئے۔ 2022 میں 4 ہزار کیسز جبکہ 2021 میں 3 ہزار 800 کیسز رپورٹ ہوئے، 2020 میں 2 ہزار960، 2019 میں 2 ہزار 800 کیسز رپورٹ ہوئے۔ جنسی تشدد سے 70 فیصد سے زیادہ بچے پنجاب میں متاثر ہوئے، سندھ میں 14 فیصد جبکہ خیبرپختنوا میں 4 سے 5 فیصد بچے جنسی تشدد کا نشانہ بنے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 3 فیصد، اسلام آباد میں 161 کیس رپورٹ ہوئے۔