سندھ میں گذشتہ 6 ماہ میں 95 لڑکیوں اور لڑکوں کو جنسی طور پر حراساں کیا گیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ میں گذشتہ 6 ماہ میں 95 لڑکیوں اور لڑکوں کو جنسی طور پر حراساں کیا گیا، جنسی حراسانی سے متاثر 45 لڑکیاں اور 50 لڑکے شامل ہیں، پراسیکیوٹر جنرل نے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مختلف جرائم میں 9 ملزمان کو سزائیں دی گئیں، ایک منشیات کے عادی ملزم کو سزا ملی 8 افراد کو جنسی طور پر حراساں کیا گیا، 5 کم عمر بچوں کی شادیاں کرائی گئیں 10 بچوں کو اغوا کیا گیا، 22 بچے لاپتہ ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 4 بچوں کو بے گھر کیا گیا، 12 بچوں کو جسمانی طور پر حراساں کیا گیا 18 بچوں کو جنسی طور پر حراساں کیا گیا، 6 بچوں کو لاوارث حالت میں برآمد کیا گیا، رپورٹ میں چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کا پولیس کے ساتھ تعاون کرنے اور اتھارٹی کو فعال بنانے کی بھی تجویز دی گئی ہے، رپورٹ میں بچوں پر جسمانی و جنسی تشدد کو روکنے کے لئے قوانین پر عملدرآمد پر زور دیا گیا