جاپان میں مردوں کیلئے مخصوص جزیرے کو عالمی ورثے میں شامل کرنے کا فیصلہ

ٹوکیو(ایچ آراین ڈبلیو) یونیسکو نے جاپان میں مردوں کے لئے مخصوص جزیرے کو عالمی ورثے میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یونیسکو ایڈوائزری باڈی نے اوکنوشیما جزیرے کو عالمی ورثے میں شامل کرنے کی سفارش کی ہے جس کی باقاعدہ منظوری جولائی میں پولینڈ میں عالمی ورثہ کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں دی جائے گی۔ واضح رہے یہ جزیرہ ایک قدیم مذہبی مقام ہے جہاں عورتوں کو پاﺅں رکھنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق اوکنوشیما نامی اس جزیرے پر زمانہ قدیم سے ہی خواتین کے داخلے پر پابندی ہے۔ اس مذہبی روایت کو صدیوں سے پریکٹس کیا جا رہا ہے۔ کوئی خاتون اس جزیرے پر جانے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ تاہم اس انوکھے جزیرے پر جانے والے مردوں کیلئے بھی ضروری ہے کہ وہ پہلے اشنان کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں