ملک اس وقت مسائلستان،عوام پر کرپشن اور کمیشن مافیا کا راج ہے،ناصرعباس

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ملک اس وقت مسائلستان بن چکا ہے،عوام پر کرپشن اور کمیشن مافیا کا راج ہے،اس وقت ہم پر پنامہ زدہ حکمران مسلط ہیں،کیسسز سے بھرمار وزیر اعظم کا احتساب کون کریگا جبکہ سارے ادارے اس کے ماتحت ہوں،وزیر اعظم کو مستعفی ہو کر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا چاہیئے،نواز شریف کے وزیر اعظم ہوتے ہوئے جے آئی ٹی کام نہیں کرسکتی،انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف جنرل ضیاء کا روحانی بیٹا ہے،ضیاء نے افغان وار میں ملک کو دھکیلا اور اس کا خمیازہ ہم آج بھگت رہے ہیں،اور نوازشریف نے ذاتی تعلقات اور مفادات کے خاطر ملک کو مشرق وسطیٰ میں جاری خونی کھیل میں شامل کر لیا ہے،اب اس کے نتائج بھی ہمیں افغان وار سے کہیں زیادہ ہی بھگتنا پڑے گا،اس متعصب امریکی و اسرائیلی حمایت یافتہ الائنس کے لئے راحیل شریف کوبھیجنے والا نواز شریف ہے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ہماری بدقسمتی دیکھیں ہزاروں پاکستانیوں کے قاتل افواج پاکستان کے شہید جوانوں کے سروں سے فوٹبال کھیلنے والا احسان اللہ احسان دہشتگرد کو قوم کے سامنے ایسے پیش کیا جا رہا ہے جیسے وہ کشمیر فتح کرکے آیاہے،آخر ریاستی سلامتی کی پالیسیاں کیا ہے؟ہزاروں شہیدوں کے قتل کے اعتراف کرنے والے درندے کا ٹی وی پر انٹرویو چلایا جا رہا ہے،اس دہشتگرد کا انٹرویو چلانے والے اور اس ڈرٹی گیم میں شامل لوگوں نے شہدائے پاکستان کے پاکیزہ لہو کی توہین اور لواحقین شہداء کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے،انہوں نے کہا کہ ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے ہم انشااللہ 21مئی کو کراچی نشتر پارک میں استحکام پاکستان و امام مہدی عج کانفرنس کا انعقاد کر رہے ہیں،یہ کانفرنس دہشتگردی اور ملک دشمنوں کے خلاف پیغام اور امن و اتحاد کے لئے نیا قدم ثابت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں