کندھ کوٹ: 11سالہ معصوم بچی کے ساتھ چار درندوں کی اجتماعی زیادتی

کندھ کوٹ (ایچ آراین ڈبلیو) عیدگاہ محلہ میں گھرمیں کام کرنے والی 11 سالہ بچی کو نشہ آور دوائی پلاکر چارنوجوانوں نے اجتماعی زیادتی کی، مدعیہ کی شکایت پر تھانہ A سیکشن نے میڈیکل لیٹر جاری کر دیا- تفصیلات کے مطابق عیدگاھ محلہ کندھ کوٹ راھب سہریانی کے گھرمیں غربت کے باعث کام کرنے والی 11 سالہ لڑکی اقراء کونشہ آورچیز دیکر چارنوجوانوں ثاقب،خان محمد،مھذب،شان نے زیادتی کانشانہ بنایا- بعد ازاں لڑکی کی بہن بھائی اورماں کے ساتھ تھانہ میں فریاد اور گریہ آہ زاری کے بعد تھانہ سے میڈیکل لیٹرجاری ہوا ہے لیکن پولیس نے ابھی تک مدعیہ کی درخواست پر ایف آئی آر نہیں کاٹی ہے، جبکہ پولیس نے مبینہ طور پر مالی طور پر مضبوط ملزمان کو پیشگی میں مطلع کر دیا ہے- تھانے میں درخواست دیتے وقت بھی معصوم بچی زاروقطارروتی رہی اور اس کے گھر والے بھی دہائیاں دیتے رہے، رات گئے تک پولیس میڈیکل رپورٹ کے انتظار میں تھی اور معلوم ہوا ہے کہ بااثر ملزمان سرکاری اسپتال کے ایم ایل او کو خریدنے اور رپورٹ منفی میں دینے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں