ڈسٹرکٹ ساؤتھ کا بیڑہ غرق کرنے کے بعد اشفاق کھوکھر اینڈ کمپنی نے ایسٹ کا بھی باجا بجا دیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ ساؤتھ کا بیڑہ غرق کرنے کے بعد آنے والے اشفاق کھوکھر، امتیازشیخ نے اب ڈسٹرکٹ ایسٹ کا بھی باجا بجا دیا ہے، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے ہر علاقے میں کروڑوں روپے مالیت کی غیرقانونی تعمیرات کا بازار گرم، پلاٹ نمبر Q-58 پی ای سی ایچ بلاک 2، کے رہائشی پلاٹ پر پورشن اور غیرقانونی میزنائن فلور، پلاٹ نمبر S-75 پر پورشن کے ساتھ مزید دو غیرقانونی فلور، پلاٹ‌ نمبر P-112پر غیرقانونی فلیٹس، یونٹس، پلاٹ نمبر 23 بلاک 3، محمد علی کوآپریٹو سوسائٹی کے رہائشی پلاٹ پر غیرقانونی فلیٹس و پورشن، پلاٹ‌نمبر U-127پر خلاف ضابطہ تعمیرات، پلاٹ‌نمبر U-117 اور S-117، بلاک 2 پی سی ایچ ایس پر پورشن، پلاٹ نمبر C-132 پر غیرقانونی فلیٹس، پلاٹ نمبر P-114 بلاک 2 پی سی ایچ ایس پر غیرقانونی پورشن و فلیٹس، پلاٹ نمبر A-123 بلاک 2 پی ای سی ایچ ایس پر بھی غیرقانونی پورشن، پلاٹ نمبر L-112 اور B-123 پر بھی اجازت کے برخلاف مکمل طور پر پورشن نما عمارات بنائی جا رہی ہیں اور پی ای سی ایچ ایس جیسے پوش علاقہ کا انفرا اسٹرکچرتباہ و برباد کیا جا رہا ہے- لیکن اس شہر ناتواں میں اشفاق کھوکھر اور اس کے آقا ڈی جی ایس بی سی اے کانوں میں روئی دبا کر صرف حرام کی دولت سمیٹنے میں مصروف ہیں، پی ای سی ایچ ایس میں اشفاق کھوکھر نے رشوت خوری کے لئے ایس بی آئی آصف شیخ کو ہیڈ آف کرپشن مقرر کیا ہے، جو انتہائی محنت اور دیانتداری سے اپنا کام خوب کر رہے ہیں اور شہر کراچی کا کھل کر بیڑہ غرق کر رہے ہیں،واضح‌ رہے کہ کراچی کے سول رائٹس گروپ سے تعلق رکھنے والا وکلا کے ایک گروپ نے اس بدترین ادارے میں‌ہونے والی کرپشن اور اس کے نتیجے میں‌شہر قائد کی بربادی اور سندھ حکومت کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف کارروائی کے لئے سپریم کورٹ سمیت ایف آئی اے میں ان کرپٹ عناصر کے اثاثہ جات اور ان کی کرپشن کو بے نقاب کرنے لئے متعدد اقدامات پر قانونی مشاورت شروع کردی ہے اور جلد ہی ان کے خلاف موثر قانونی کارروائی کے اقدام کو عملی شکل دی جائے گی