اشفاق کھوکھر، امتیاز شیخ کی کرپشن سے بننے والی 21 عمارتوں کی انسپکشن

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں درجنوں غیرقانونی عمارتوں کی تعمیر اور وہاں سے کروڑوں روپے بٹورنے کے بعد اپنا تبادلہ کرا کے ڈسٹرکٹ میں غیرقانونی تعمیرات کا سیلاب لانے والے اشفاق کھوکھر اور امتیاز الحق کے خلاف ایڈوکیٹ ندیم احمد جمال کی کمپلینٹ پر انکوائری میں‌ سست روی پر ایڈوکیٹ ندیم احمد جمال نے آئی او اینٹی کرپشن ساؤتھ محمد آصف راجپر کو خط لکھ دیا، جس میں ان سے انکوائری میں تیزی لانے کے ساتھ کمپلینٹ میں موجود 21 پلاٹوں کے بلڈروں کو بلانے اور ان کے بیان قلم بند کرنے کے علاوہ ان تمام غیرقانونی پروجیکٹ کی انسپکشن کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ دوران انسپکشن اشفاق کھوکھر اور امتیاز شیخ کی جانب سے غیرقانونی تعمیرات کی سرپرستی کے تمام ثبوت کا عینی مشاہدہ کیا جا سکے- واضح رہے کہ اینٹی کرپشن کے پاس اس انکوائری کو گئے ہوئے ایک ماہ ہو چکا ہے اور ابھی تک انکوائری ” پینڈنگ” کی شکل میں برقرار ہے جس نے اس عمل کو شکوک وشبہات میں مبتلا کیا ہوا ہے- ندیم احمد جمال ایڈوکیٹ نے ایچ آراین ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری کی سست روی اور ان کی دی گئی انسپکشن کے درخواست پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں وہ دوبارہ اینٹی کرپشن سے رجوع کریں گے-