سینئر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ کے بیٹے سے نئی 125 چھین لی گئی، عزیز بھٹی تھانہ کی حدود لفٹروں کی جنت

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) عزیز بھٹی تھانہ نے موٹر سائیکل اور کارلفٹنگ کے حوالے سے اپنا ریکارڈ برقرار رکھا، کوئی بھی ایس ایچ او وہیکل لفٹر کا نیٹ ورک توڑنے میں ناکام، ہائی کورٹ‌ کے سینئر ایڈوکیٹ کے صاحبزادے سے یونیورسٹی جاتے ہوئے المصطفٰی ہوسپٹل والے روڈ پر ریلوے پٹری کے نزدیک تین موٹر سائیکل لفٹروں نے نئی 125 موٹر سائیکل گن پوائنٹ پر چھین لی اور نہایت آرام سے فرار ہو گئے، جس کی فوری طور پر 15 پر رپورٹ کرانے کے بعد متعلقہ تھانہ عزیز بھٹی میں‌ اطلاعی رپورٹ کر دی گئی لیکن دو دن گزرنے کے بعد عزیز بھٹی پولیس کوئی پیش رفت کرنے میں‌ ناکام اور نہ ابھی تک آس پاس کے علاقوں سے سی سی ٹی وی فوٹیج کی دستیابی کی یقینی بنایا جا سکا، تھانہ کا عملہ محض رسمی کارروائی کے بعد سکون کا شکار، نہ کسی انویسٹی گیشن آفیسر کی تعیناتی کی گئی اور نہ موٹر سائیکل کی بازیابی کے لئے کوئی پیش رفت کی گئی ہے، جس نے ان ابہام کو مزید پختہ کر دیا ہے کہ تھانہ کے اندر ہی چند کالی بھیڑیں ان وہیکل لفٹروں‌ کے سرپرست ہیں جس کی وجہ سے وہ پرسکون انداز میں کارروائی کرکے رفو چکر ہو جاتے ہیں، ایچ آر این ڈبلیو کو ایک ذرائع نے بتایا کہ وہیکل لفٹر کا یہ گروپ زیادہ گاڑیاں شانتی نگر اور عیسی نگری کی طرف لے جاتا ہے اور موٹر سائیکلیں زیادہ ترکھول کرپارٹس کی صورت میں فروخت کر دی جاتی ہیں اور سب مل کر اس ساجھے کی ہنڈیا میں‌ شریک ہو جاتے ہیں