یومِ پاکستان کے پُر مسرت موقع پر تمام اہلِ وطن کو دلی مبارکباد

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) یومِ پاکستان کے پُر مسرت موقع پر تمام اہلِ وطن کو دلی مبارکباد! 23 مارچ 1940 کا دن ہماری تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جب برصغیر کے مسلمانوں نے لاہور میں ایک تاریخی قرارداد منظور کی۔ اس قرارداد کے ذریعے انہوں نے اپنی منزل کا تعین کیا اور ایک طویل اور سخت جدوجہد کے نتیجے میں آزاد وطن حاصل کیا۔ اس موقع پر، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (FIA) بطور ادارہ اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اپنی پوری کوششیں جاری رکھیں گے۔ ہم انسانی اسمگلنگ، معاشی جرائم، سائبر کرائم اور دیگر جرائم سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے اور تمام شہریوں کے حقوق کی حفاظت کے لیے کوشاں ہیں۔ آئیے ہم سب مل کر ایک مضبوط، ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کے لیے کام کریں۔