ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل میرپور خاص کی کاروائی

میرپور خاص (ایچ آراین ڈبلیو) بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری، ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل میرپور خاص کی کاروائی، بجلی چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، دیودار نامی ٹیلی کام کمپنی کے ٹاور میں چوری کی بجلی استعمال کی جا رہی تھی۔ مذکورہ ٹیلی کام کمپنی کا تھری فیز میٹر ٹمپرڈ شدہ تھا، ملزمان میٹر میں ڈائریکٹ کنکشن لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے، چھاپہ مار کاروائی ڈگری سب ڈویژن میرپور خاص میں کی گئی، ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے 5000 یونٹ سے زائد کی بجلی چوری کی۔ ملزمان نے مجموعی طور پر 3 لاکھ 25 ہزار روپے سے زائد مالیت کی بجلی چوری کی، ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ حیسکو ملازمین کے ملوث ہونے کا تعین کیا جا رہا ہے۔