ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کی بڑی کاروائی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری، ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کی بڑی کاروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، کروڑوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی، گرفتار ملزمان میں محمد ریاض اور فیض اللہ شامل ہے، ملزمان کو کراچی کے علاقے بہادرآباد سے گرفتار کیا گیا، ملزمان حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے، گرفتار ملزمان بغیر لائسنس غیر ملکی کرنسی ایکسچینج میں بھی ملوث تھے، چھاپے کے دوران ملزم سے 17690 امریکی ڈالر، 800 کینڈین ڈالر، 560 برطانوی پاونڈ برآمد، ملزمان سے 900 سعودی ریال، 560 چائینیز یوآن اور 21 لاکھ 61 ہزار سے زائد پاکستانی روپے بھی برآمد، ملزمان سے موبائل فونز اور ہنڈی حوالہ سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا، ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں