ایف آئی اے کوہاٹ زون کی بڑی کاروائیاں

کوہاٹ (ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی وزیر داخلہ کے احکامات کی روشنی میں جعلی ادویات اور بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری، ایف آئی اے کوہاٹ زون کی بڑی کاروائیاں، جعلی ادویات اور بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف 11 چھاپہ مار کاروائیاں کی گئی۔ بجلی چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف 6 مقدمات درج کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں محمد شکیل، زر نواز اور فرحان اللہ شامل ہے، چھاپہ مار کاروائیاں کمپوزیٹ سرکل کوہاٹ, بنوں اور ڈی آئی خان کی جانب سے کی گئی، ملزمان اپنی گھروں، دفاتر اور دکانوں پر بجلی کی مین لائن سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔ چھاپہ مار کاروائیاں کوہاٹ، ڈی آئی خان، بنوں، لکی مروت کے مختلف علاقوں میں کی گئی۔ پیسکو حکام نے موقع پر غیر قانونی کنکشنز منقطع کر دئیے۔ غیر قانونی بجلی کی فراہمی کے لیے استعمال ہونے والی کیبل اور دیگر سامان کو بھی ضبط کر لیا۔ بجلی چوری سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا، جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث ملزمان کے خلاف 4 انکوائریاں اور 1 مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزمان جعلی ادویات کی خریدوفروخت میں ملوث تھے۔ چھاپہ مار کاروائیوں میں ڈریپ حکام بھی شامل ہے، جعلی ادویات کو قبضے میں لے کر ڈریپ حکام کے حوالے کر دیا گیا، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ایف آئی اے کی جانب سے تمام سرکلز میں خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جعلی ادویات کی فروخت اور بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ چھاپہ مار ٹیمیں ڈریپ اور پیسکو حکام کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں کر رہی ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے