ناظم آباد میں مخبری پرڈکیت گروہ گرفتار، مسروقہ سامان اور اسلحہ برآمد

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ناظم آباد پولیس نے انٹلیجنس بنیاد پر مارے گئے چھاپوں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین ڈکیتوں سمیت چار ملزمان گرفتار کر لئے، گرفتار ملزموں میں تارک وطن باشندہ آصف بھی شامل ہے- دیگر ملزمان کامران ، بلوچ اور ندیم ولی محمد ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب ہیں – پولیس کے مطابق ملزموں کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے دو پستول اور مسروقہ سامان پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے ، جبکہ غیر ملکی شہری اور ڈکیتوں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں