ایرانی فورسزکاآبنائےہرمزمیں اسرائیلی کمپنی کےپرتگالی جہازپرقبضہ

ایرانی فورسز نےآبنائےہرمزمیں اسرائیلی کمپنی کےپرتگالی جہازپرقبضہ کرلیا. ایرانی بحریہ کےآپریشن میں ہیلی کاپٹرکااستعمال کیا گیا. قبضے میں لیا گیا جہازایران کی حدود میں منتقل کردیا گیا. پرتگالی جہاز ۔ ایم ایس سی ایریز۔ اسرائیلی ارب پتی ایال اوفر کی کمپنی کا ہے۔ کمپنی کی جہاز پر عملے کے پچیس اراکین کی موجودگی کی تصدیق کردی گئی ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نیشنل سیکیورٹی کونسل ایڈریان واٹسن کے مطابق جہاز کے عملے میں بھارتی، پاکستانی، فلپائنی، روسی اور ایسٹونیا کے باشندے شامل ہیں۔۔ جہاز پر قبضے پر اسرائیل کے ساتھ امریکا کا بھی سخت رد عمل سامنے آگیا. ترجمان وائٹ ہاؤس کی ایران کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر ایران کو جواب دینا ہو گا