محمود آباد پولیس نے منشیات سپلائی / فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ، تھانہ محمود آباد پولیس نے منشیات سپلائی / فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس نے خفیہ اطلاع پر چنیسر گوٹھ KMC اسکول کے قریب کاروائی کرکے ملزم محمد غلام عرف ستھل ولد سومار کو گرفتار کیا، ملزم کے قبضے سے ایک کلو سے زائد (1110 گرام چرس) اور فروختگی کی رقم برآمد کی گئی، ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، ملزم عادی جرائم پیشہ آور ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے، 1. مقدمہ الزام نمبر 150/2022 بجرم دفعہ 8 (i)(ii) گٹکا ماوا ایکٹ تھانہ محمود آباد، 2. مقدمہ الزام نمبر 331/2023 بجرم دفعہ 8 (i)(ii) گٹکا ماوا ایکٹ تھانہ محمود آباد۔