محکمہ صحت نے بکراعید سے قبل کانگو وائرس سے متعلق الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد (ایچ آر این ڈبلیو)محکمہ صحت نے بکراعید سے قبل کانگو وائرس سے متعلق الرٹ جاری کردیا، اپریل سے جولائی تک کانگو وائرس کے کیسز سامنے آنے کا اب زیادہ خدشہ ہے ، حالیہ سیزن میں کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت ، لائیو سٹاک حکام کو بھی مویشی منڈیوں آبادی سے باہر لگانے کی ہدایت کی گئی، محکمہ صحت کی جانب سے جاری مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عید قربان پر عارضی مویشی منڈیوں کو بھی شہر سے باہر رکھا جائے، مویشیوں کو انفیکشن سے بچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔