امریکی ریاست ٹینیسی میں‌فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 14 زخمی

واشنگٹن (ایچ آراین ڈبلیو) امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر میمفس میں سڑک پر ہونے والی پارٹی (بلاک پارٹی) میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جبکہ 14 زخمی ہوگئے.
میمفس پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی 3 افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ 11 زخمی افراد کو پہلے ہی ذاتی گاڑیوں میں اسپتال لے جایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات 7 بجے کے قریب پیش آیا جب کہ بلاک پارٹی میں 300 کے قریب افراد موجود تھے جن میں سے 16 افراد فائرنگ کا نشانہ بنے.