اے این ایف ہیڈکوارٹر میں تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے اجلاس

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) اے این ایف ہیڈکوارٹر میں تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا ، اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل اے این ایف، میجر جنرل عبدالمعید ہلال امتیاز (ملٹری) نے کی۔ اجلاس میں وفاقی اور صوبائی وزارت تعلیم اور ریگولیٹری اداروں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ مسئلے سے نمٹنے کیلئے قومی سطح پر مہم کے آغاز پر تمام اسٹیک ہولڈرز کا اتفاق۔ اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تمباکو پالیسی 2021 کے موثر نفاذ کیلئے سفارشات پر غور کیا گیا، ڈی جی اے این ایف نے مہم کی کامیابی کیلئے تمام اداروں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی