ایڈیشنل آئی جی کراچی کا عوامی شکایات کے ازالہ کے لئے واٹس ایپ نمبر

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)‌ ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس کے حکم پر پولیس کے خلاف عوامی شکایات کے ازالے کے لئے واٹس اپ کمپلین سیل میں شکایات کا فوری اندراج:

عوام الناس سے التماس ہے کہ کراچی پولیس سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں ایڈیشنل آئی جی کراچی کے واٹس اپ کمپلین برانچ کے نمبر 5142770-0343 پر اپنی شکایت نوٹ کروائیں۔

شکایت کا فوری ازالہ کرتے ہوئےایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔