چنیسرگوٹھ جبل چوک کے قریب سے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) چنیسرگوٹھ جبل چوک کے قریب سے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار، ملزمان میں سبحان ولد غلام اکبر اور شیراز ولد محمد عثمان شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی ٹی ٹی پستول اور دیگر سامان سمیت گرفتار کرلیا، ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے, گرفتار ملزمان کرمنل ریکارڈ کے حامل ہیں، ملزمان اس سے قبل محمودآباد اور دیگر تھانوں سے گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں، ایس ایچ او محمودآباد اعجاز احمد خان نے ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کردیئے ہیں، گرفتار ملزمان کو مزید کاروائی کےلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے,