اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ سہراب گوٹھ پولیس نےاسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایسٹ نےبتایا کہ ملزمان روڈ کنارے موجود شہری حمزہ خالد کو اسلحہ کے زور پر واردات کا نشانہ بنا کر فرار ہوئے تھے۔ گشت پر معمور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم بنام محمد راشد ولد مشتاق احمد کو گرفتار کر لیا، جبکہ ساتھی ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے چھینا ہوا موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔ متاثرہ شہری کی مدعیت میں واردات کا مقدمہ الزام نمبر 204/2024 بجرم دفعہ 397/34 تھانہ سہراب گوٹھ میں درج کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں جبکہ فرار ساتھی ملزم کی تلاش جاری ہے۔