ضلع کیماڑی پولیس کی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کامیاب کاروائیاں

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ضلع کیماڑی پولیس کی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کامیاب کاروائیاں، پولیس کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 25 ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں 01 اسٹریٹ کریمنل، 02 منشیات فروش, 02 مفرور، 08 گٹکا فروش اور 12 دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان سے 01 پستول، 250 گرام چرس اور ایک کار برآمد کی گئی۔

جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 5 من سے زائد چھالیہ اور 06 من سے زائد گٹکا ماوا، تباکو، چونا، کتھہ و گٹکا ماوا میں استعمال ہونے والا دیگر میٹیریل برآمد کیا گیا۔

ملزمان کی گرفتاری تھانہ بلدیہ، مدینہ کالونی، اتحاد ٹاؤن، سائیٹ بی، پاک کالونی، شیرشاہ، موچکو اور ڈاکس کے علاقوں سے عمل میں لائی گئی۔

ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے ملزمان کو تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔