ضلع خیبر میں‌انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،تین ہائی پروفائل دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد

راولپنڈی (ایچ آر این ڈبلیو) 24-25 اپریل 2024 کو سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا جن میں دہشت گرد سرغنہ سہیل ،عظمتو اور دہشت گرد سرغنہ حاجی گل زرکاوی شامل ہیں۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔
اہل علاقہ نے آپریشن کو سراہا۔ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے کیونکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔