جامعہ کراچی:23 اپریل کو ملتوی پرچوں‌ کی نئی تاریخ کا اعلان

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) جامعہ کراچی کے 23 اپریل 2024 ء کو ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کاشیڈول جاری کردیا گیا.
ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹرسید شاہد ظہیر کے مطابق بی کام،بی اے اور بی ایس سی کے 23 اپریل 2024 ء کو ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کاشیڈول جاری کردیاگیاہے۔ بی کام اور بی اے ریگولروپرائیوٹ سال اول اور بی ایس سی (پاس)کے 23 اپریل2024 ء کو ملتوی ہونے والے امتحانات اب 13 مئی 2024 ء کو منعقد ہوں گے.
شیڈول کے مطابق بی کام ریگولروپرائیوٹ کے 23 اپریل 2024 ء کو ملتوی ہونے والے امتحانات اب13 مئی 2024 ء کو منعقد ہوں گے جبکہ بی کام کے 13 مئی کو ہونے والے امتحانات اب 15 مئی 2024 ء کو ہوں گے،اسی طرح بی اے ریگولروپرائیوٹ اور بی ایس سی کے 23 اپریل کو ملتوی ہونے والے امتحانات اب 13 مئی 2024 ء کو منعقد ہوں گے جبکہ بی اے اور بی ایس سی کے 13 مئی 2024 ء کوہونے والے امتحانات 03 جون 2024 ء کو منعقد ہوں گے۔واضح رہے کہ امتحانی مراکز اور وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔