جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس، اہم فیصلوں کی منظوری

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی کی زیر صدارت جمعرات کے روز چائنیزٹیچرزمیموریل آڈیٹوریم جامعہ کراچی میں منعقدہ اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں بورڈبرائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے اجلاس مورخہ 07 فروری،05 اپریل،30 مئی،17 اگست،20 نومبر2023 ء اور 22 جنوری 2024 ء کی رودادوں کی توثیق کی گئی۔

اجلاس میں اکیڈمک کونسل کے اجلاس منعقدہ 11 مارچ2024 ء کی روداد کی توثیق کی گئی اور شیخ زید اسلامک ریسرچ سینٹر میں بی ایس (چارسالہ پروگرام) اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس کی منظوری دی گئی۔

ایم فل پی ایچ ڈی کے حوالے سے ایچ ای سی کی جانب سے جاری کردہ پالیسی کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے کنوینرپروفیسرڈاکٹر حارث شعیب جبکہ دیگراراکین میں پروفیسرڈاکٹر ناصرسلمان، پروفیسرڈاکٹر محمد عمران،پروفیسرڈاکٹر انیلا امبر ملک اور ڈاکٹر اشرف شامل ہیں۔کمیٹی اندرون پندرہ یوم رجسٹرار جامعہ کراچی کو اپنی سفارشات جمع کرائیں گے جس کو تمام ممبران کو ارسال اور پھر اکیڈمک کونسل کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔