جامعہ کراچی: شعبہ نباتیات کے زیر اہتمام سیمینار 26 اپریل کو ہوگا

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) شعبہ نباتیات جامعہ کراچی کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار بعنوان: ”پودوں کی حیاتیاتی تنوع اور خوراک کی حفاظت“ جمعہ 26 اپریل 2024 ء کو صبح9:00 بجے کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگا۔
شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی صدارت کریں گے جبکہ سابق وائس چانسلر ومعروف ماہر نباتیات پروفیسرڈاکٹر محمد قیصر کلیدی خطاب کریں گے۔صدرشعبہ نباتیات جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر روبینہ عابد خطبہ استقبالیہ پیش کریں گی اور سابق ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشنوگرافی ڈاکٹر شاہد انجم اور رئیس کلیہ علوم جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر مسرت جہاں یوسف خطاب کریں گی۔