جرائم کی سرپرستی کے الزام میں کراچی کے 34 پولیس افسران معطل

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) آئی جی سندھ کی ہدایت پر کراچی رینج میں تعینات 34 پولیس افسران و اہلکاروں کو معطل کردیا گیا، معطل اہلکار و افسران کو ہیڈ کوارٹر ساؤتھ بی کمپنی بھیج دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق معطل شدگان افسران میں ایس ایچ او سرجانی ٹاون محمد طفیل، ایس ایچ او عوامی کالونی مظہر اعوان، ایس ایچ او مدینہ کالونی ناصر محمود شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ معطل شدگان افسران و اہلکاروں کے طرز عمل کی انکوائری زیرالتوا ہے، انہیں مروجہ قوانین کے تحت معطلی کے دوران پولیس افسران واہلکاروں کی تنخواہ اور دیگر الاونس انہیں ملتے رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق منظم جرائم کی سرپرستی کا الزام اور کرائم کنٹرول کرنے پرناکامی پر اعلی افسران نے ایکشن لیتے ہوئے بعض اہلکاروں کے خلاف خفیہ انکوائریوں کے بعد کارروائی کی گئی ہے۔

آئی جی سندھ کی ہدایت پر معطل افسران و اہلکاروں میں متعدد اے ایس آئی، ہیڈ کانسٹیبل اور سپاہی بھی شامل ہیں۔