سیکٹر 18 ایم ڈی اے پر پختہ تعمیرات مسمار کردی گئیں

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) کراچی میں‌ سیلاب زدگان کی آڑ میں شاہ لطیف ٹاون کے مختلف سیکٹروں پر قبضہ مافیا نے قبضہ کرلیا.
ڈپٹی کمشنر ملیر عرفان سلام میروانی اور سابق صوبائی وزیر ایم پی اے ساجد جوکھیو کی ناقص حکمت عملی کا نتیجہ سامنے آگیا
ایم ڈی اے سیکٹر 18 میں سال 2022 میں سیلاب زدگان کو عارضی طور پر جگہ فراہم کی گئی تھی جس کے بعد سیلاب زدگان نے سیکٹر 18 ایم ڈی اے پر بختہ تعمیرات کا کام شروع کردیا تھا
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے دعوا کیا تھا کہ سیلاب زدگان کو انکے مالی نقصان اور سیلاب میں انکے گھروں کے گرنے کا معاوضہ دیا جاچکا ہے
ٹینٹ سٹی ایم ڈی اے کے سیکٹر پر عارضی طور پر قائم کرنے کے حوالے سے ملیر کے باشعور عوام نے قبضہ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے احتجاج بھی کیا تھا جوکہ ریکارڈ پر موجود ہے
مظاہرین کا کہنا تھا کہ جس طرح سال 2010 میں ایم ڈی اے اسکیم 25 پر عارضی طور پر سیلاب زدگان کی آڑ میں شاہ لطیف ٹاون کے مختلف سیکٹروں پر قبضہ مافیا نے قبضہ کرلیا ہے بالکل اسی طرح ایم ڈی اے اسکیم 1 میں بھی قبضہ مافیا کا راستہ ہموار کیا جارہا ہے