تیز رفتار کار نے سڑک کنارے مشروب پیتے بچوں کو کچل دیا، ایک جاں بحق

نارووال (ایچ آراین ڈبلیو) سیالکوٹ پھاٹک پر تیز رفتار کار نے سڑک کنارے مشروب پیتے بچوں کو کچل دیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کار کی ٹکر سے ایک 10سالہ بچہ عبداللہ جاں بحق جبکہ 4 بچے زخمی ہو گئے، ایم ایس ڈاکٹر افضال کے مطابق 2 بچوں کو تشویشناک حالت کے باعث لاہور منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق زخمی اور جاں بحق بچے کی عمریں 10 سے 14 سال ہیں، بچے سڑک کنارے کھڑے مشروب پی رہے تھے، کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے کار اپنی تحویل میں لے لی۔