وزیراعظم نے پاک پی ڈبلیو ڈی کو بند کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے پاک پی ڈبلیو ڈی کی بندش کا حکم دے دیا۔ اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نے ادارے کو بند کرنے کے حوالے سے سمری تیار کرلی اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے تیار سمری کی کاپی دنیا نیوز نے حاصل کرلی۔ پاک پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین سول سرونٹ کو سرپلس پول میں ڈالا جائے گا، نان سول سرونٹ ملازمین کو ان کے رولز کے مطابق دیکھا جائے گا، کنٹریکٹ ملازمین کو ان کے کنٹریکٹ کے مطابق دیکھا جائے گا۔