ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر بم حملہ

ڈیرہ اسماعیل خان (ایچ آراین ڈبلیو) ڈیرہ اسماعیل خان میں بنوں روڈ پر بم دھماکے میں تین بچے زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بم دھماکا بنوں ڈیرہ روڈ پر نصیرآباد کے قریب ہوا۔ ایک پٹرول پمپ کے قریب ہونے والے اس دھماکے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ واقعے میں پولیس کی گاڑی اور جوان محفوظ رہے تاہم دھماکے کی زد میں آکر تین راہگیر بچے زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔